’شانو ‘، کیا یہ اداکارہ صبا قمر کے دولہا کا نام ہے؟

جمعرات 11 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خوبرو پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے عید پر لگائی گئی مہندی سے اپنے ہونے والے ’دلہے‘ کے حوالے سے نیا اشارہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ صبا قمر نے ایک مختصر ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے اپنی انگلیوں پر مہندی سے انگریزی میں ’شانو‘ کا نام اپنی انگلیوں پرلکھوایا ہوا تھا۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی مداحوں کی بڑی تعداد نے  اداکارہ سے کمنٹس کی صورت میں سوالات کی بھرمار کردی۔

اداکارہ کے مہندی سے لکھے گئے اس لفظ پر چہ مگوئیاں ہونا شروع ہوگئیں کہ آخر یہ شانو کون ہے؟ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت میں عموماً مہندی کے ڈیزائن میں لڑکیاں اپنے شوہر، منگیتر یا محبوب کا نام لکھواتی ہیں۔

گزشتہ سال اداکارہ صبا قمر نے ایک کیک کی ویڈیو جاری کی تھی جس پر  لکھا تھا:’شانو کی پری۔

اس کے بعد رواں ماہ اپنی سالگرہ کے دن ایک اسٹوری میں انہوں نے اپنی تصویر کھینچنے والے شخص کی جانب دیکھتے ہوئے ہاتھ میں گلدستہ تھامے تصویر شئیر کی، جس کے ساتھ انہوں نے ’آئی لو یو‘ لکھا تاہم انہوں نے کسی کو ٹیگ کرنے سے گریز کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں