اس ماہ بجلی کے بل گزشتہ مہینے کی نسبت کم آئیں گے؟

جمعرات 11 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے بجلی کی فی یونٹ اضافے پر وضاحت میں کہا ہے کہ رواں ماہ کے بلوں پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 7 روپے 6 پیسہ فی یونٹ سے کم ہو کر 4 روپے 92 پیسے مقرر ہوئی۔

اپنے بیان میں اویس لغاری نے کہا کہ اپریل کے بجلی کے بلوں میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی ہوئی، یہ مجموعی کمی ڈالر کے لحاظ سے سہ ماہی اورفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ رواں ماہ کے بلوں پرفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 7 روپے 6 پیسہ فی یونٹ سے کم ہو کر 4 روپے 92 پیسے مقرر ہوئی، پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 4 روپے 43 پیسے تھی وہ کم ہوکر 2 روپے 75 پیسے ہوگئی ہے اور بلوں میں ایک روپیہ 68 پیسے کی کمی ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہوگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے، عوام کو دباؤ سے بچایا جائے اور ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔

اویس لغاری کا کہنا ہے کہ نیپرا ہر سال کے آغاز میں پورے سال کے ‘ریفرنس ٹیرف’ کا تعین کرتی ہے، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ایک ماہ میں بجلی کی پیداوار پرآنے والی لاگت کا تعین کرتی ہے، نیپرا کی مقررہ قیمت کے مقابلے میں ایندھن کی قیمت میں کمی پر صارفین کیلئے قیمت میں کمی آتی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ نیپرا ٹیرف سے قیمت زائد ہونے پر ایندھن کی اصل قیمت اور ایندھن کی مقررہ قیمت کے درمیان فرق کی رقم وصول کی جاتی ہے، اس فرق کو وصول نہ کرنےسے ملکی خسارے میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیپرا ہر ماہ کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا تعین کرتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک ماہ کیلئے بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’فسادی جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں‘، وزیراعظم آزاد کشمیر نے راولاکوٹ احتجاج میں شریک اسلحہ برداروں کی ویڈیو شیئر کردی

چھوٹے دکانداروں کے لیے ایف بی آر کی نئی اسکیم، ایک فیصد ٹرن اوور ٹیکس پر رضاکارانہ رجسٹریشن

چین ’مصنوعی سورج‘ بنانے کے مزید قریب، 582 ٹن وزنی فیوژن مقناطیس کا کامیاب تجربہ

راولاکوٹ میں ملک دشمنی کا اظہار کرنے والوں کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

ہڈیاں مضبوط رکھنی ہیں تو صرف دودھ کافی نہیں، یہ غذائیں بھی روزمرہ خوراک کا حصہ بنائیں

ویڈیو

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی