ثانیہ مرزا نے عید پر کس پاکستانی ڈیزائنر کا جوڑا پہنا؟

جمعہ 12 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی معروف سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد پہلی عید منانے کے لیے پاکستانی معروف فیشن ڈیزائنر کے جوڑے کا انتخاب کیا۔

مزید پڑھیں

ثانیہ مرزا نے رواں سال رمضان المبارک کی خاص تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں اور اب عیدالفطر کے موقع پر انہوں نے اپنے بیٹے اور والدین کیساتھ خصوصی تصاویر بھی سوشل میڈیا کی زینت بنائیں۔

ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرعید کے دوسرے دن ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کی مکمل فیملی عید کی خوشیاں مناتے ہوئے اور ہنستی مسکراتی دکھائی دی۔

مذکورہ تصاویر میں ثانیہ مرزا نے ہلکی سرمئی لمبی قمیض کے ساتھ اسٹریٹ ٹراؤزر زیب تن کر رکھا ہے جبکہ ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک سفید لباس میں ملبوس نظر آئے۔

یوں تو اس عید کی مناسبت سے ثانیہ مرزا کی فیملی کے تمام افراد نے دلکش جوڑے پہنے لیکن ثانیہ مرزا کا لباس سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

دراصل ثانیہ مرزا نے عیدالفطر کے خاص موقع پر پاکستانی معروف فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کا جوڑا زیب تن کیا اور ایک الگ پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے نومی انصاری کو ٹیگ بھی کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ثانیہ مرزا کا یہ دلکش لُک بے حد پسند کیا جارہا ہے اور سب ان کے بہترین انتخاب کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا نے سال 2021 میں بھی عید کے تہوار پر نومی انصاری کا ہی جوڑا زیب تن کیا تھا جو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند بھی کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp