افغان حکومت نے ایران کے اسرائیل پر حملے کو جائز دفاعی عمل قرار دیدیا

اتوار 14 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف کی گئی کارروائی پر افغان حکومت کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

افغان وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیا گیا حملہ بالکل درست اور جائز ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے شام میں قونصلیٹ پر کیے گئے حملے کا جواب دیا جو جائز دفاعی عمل ہے۔

افغان وزارت خارجہ نے کہاکہ اسرائیل نے ایرانی قونصلیٹ پر حملہ کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی تھی جس کا اب جواب سامنے آیا ہے۔ دنیا کو چاہیے کہ کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کے لیے صیہونی ریاست کے جرائم کو روکے۔

واضح رہے کہ ایران نے دمشق میں قونصل خانے پر کیے گئے حملے کا اسرائیل کو بھرپور جواب دیا ہے اور 300 کے قریب ڈرون اور میزائل فائر کیے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے بھی ایران کی جانب سے کیے گئے حملے کی تصدیق کی ہے۔

ادھر اسرائیل اور ایران میں بڑھتی کشیدگی پر دنیا بھر کے ممالک نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکا نے اسرائیل کو باور کرایا ہے کہ ہم ایران کے خلاف کسی جارحانہ آپریشن کا حصہ نہیں بنیں گے۔ اس لیے کسی بھی کارروائی سے قبل واشنگٹن کو اعتماد میں لیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp