جو بھی اسرائیل کو نقصان پہنچائے گا اسے غزہ بنا دیں گے، اسرائیل کی ایران کو دھمکی

اتوار 14 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے حملے کے بعد اسرائیل نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ جو بھی اسرائیل کو نقصان پہنچائے گا ہم اسے غزہ بنا دیں گے۔

اسرائیل نے اپنے بیان میں کہاکہ ایران کے عوام کے ساتھ ہماری جنگ نہیں، ہم ایران میں اسلامی جمہوری حکومت کے خلاف ہیں۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہم نے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایران کی جانب سے کیا گیا حملہ ناکام بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہاکہ اسرائیل کی جانب سے کیا گیا حملہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ تھا۔

انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے حملے میں ‘نی واتم اڈے’ کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے دمشق میں قونصل خانے پر کیے گئے حملے کا اسرائیل کو بھرپور جواب دیا ہے اور 300 کے قریب ڈرون اور میزائل فائر کیے ہیں۔

ادھر اسرائیل اور ایران میں بڑھتی کشیدگی پر دنیا بھر کے ممالک نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکا نے اسرائیل کو باور کرایا ہے کہ ہم ایران کے خلاف کسی جارحانہ آپریشن کا حصہ نہیں بنیں گے۔ اس لیے کسی بھی کارروائی سے قبل واشنگٹن کو اعتماد میں لیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی ایئرلائن کی پرائیوٹائزیشن، فوجی فرٹیلائزر کی شمولیت کامیاب نجکاری کے لیے اہم

ریاض سیزن میں ‘فلائنگ اوور سعودی’ کا آغاز، حسین مناظر کی فضائی سیر کی سہولت

اسرائیل خودساختہ صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

بھارت: بیوفائی کے شبے میں شوہر نے بیوی کو آگ میں جھونک دیا، بیٹی بچ گئی

تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین کی جانب سے امریکی دفاعی کمپنیوں، عہدیداروں پر پابندی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

پاکستان اور امارات کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

کالم / تجزیہ

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی

پی آئی اے کی نجکاری ، چند اہم پہلو