پاکستانی اداکارہ میرا کو لاہور میں شوٹنگ کے دوران بازو میں فریکچر آ گیا، سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں بازو پر پٹی باندھے ہوئے نظر آنے والی اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ شوٹنگ کے دوران انہیں چوٹ لگی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ فریکچر کے بعد وہ کیسا محسوس کر رہی ہیں تو میرا کا کہنا تھا کہ ’ چوٹ لگنے سے بہت درد ہوتا تھا، اب وہ بہت بہتر ہیں۔
لاہور میں پیدا ہونے والی پاکستانی اداکارہ و ماڈل نوجوانی سے ہی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ اپنے ابتدائی کاموں میں، وہ ایک ماڈل تھیں اور 1990 کی دہائی میں، انہوں نے فلم انتتہاکے ساتھ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا ، جو ایک ہٹ فلم تھی۔

انہوں نے نہ صرف پاکستانی فلم انڈسٹری بلکہ بھارت کے بالی ووڈ میں بھی کام کیا ہے۔ میرا نے زہر، 1920 لندن اور دیگر فلموں میں اداکاری کی۔ انہوں نے پاکستانی فلموں میں کام کیا جن میں مشکل، باجی اور دیگر شامل ہیں۔












