ایران کا اسرائیل پر حملہ مناسب جواب، مزاحمتی قوتیں آپریشن طوفان الاقصیٰ کی حمایت جاری رکھیں، حماس

اتوار 14 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کا ایران کے اسرائیل پر کیے گئے حملے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

حماس نے کہا ہے کہ ایران کا اسرائیل پر کیا گیا حملہ دمشق میں سفارتخانے کو نشانہ بنانے کا مناسب جواب ہے۔

بیان میں ایرانی حملے کو فطری حق قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کو مناسب جواب دیدیا ہے۔

حماس نے اپیل کی ہے کہ عرب سمیت دیگر مسلمان اور خطے کی مزاحمتی قوتیں مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے آپریشن طوفان الاقصیٰ کی حمایت جاری رکھیں۔

واضح رہے کہ ایران نے دمشق میں قونصل خانے پر کیے گئے حملے کا اسرائیل کو بھرپور جواب دیا ہے اور 300 کے قریب ڈرون اور میزائل فائر کیے ہیں۔

ادھر اسرائیل اور ایران میں بڑھتی کشیدگی پر دنیا بھر کے ممالک نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکا نے اسرائیل کو باور کرایا ہے کہ ہم ایران کے خلاف کسی جارحانہ آپریشن کا حصہ نہیں بنیں گے۔ اس لیے کسی بھی کارروائی سے قبل واشنگٹن کو اعتماد میں لیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp