دیامر بھاشا ڈیم پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

اتوار 14 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہوئے دیامر بھاشا ڈیم پر کام کرنے والے چینی شہریوں اور غیر ملکی انجینیئرز کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

دیامر بھاشا ڈیم کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان کی خوشحالی کے لیے اہم منصوبوں کی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک دشمن عناصر سازشیں کرسکتے ہیں۔ لہٰذا جدید خطوط پر چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لہے انتظامات کیے جائیں۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ واپڈا سیکیورٹی سسٹم کو بہتر اور موثر بنانے کے لیے چیئرمین واپڈا سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ واپڈا کے سیکیورٹی ملازمین کی بہتر ٹریننگ اور جدید ہتھیار فراہم کیے جا سکیں۔

اجلاس میں گلگت بلتستان سکاؤٹس، پولیس، انتظامیہ اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دیامر کو ہدایت کی کہ شتنگ نالہ اور ہڈر نالہ کے مقام پر روڈ کی وجہ سے گھروں کو ہونے والے نقصانات کاازالہ کیا جائے اور تعمیراتی کام مکمل ہونے تک رہائشیوں کو متبادل جگہ پر منتقل کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp