خیبرپختونخوا: 2 روز میں بارشوں سے 7 افراد جاں بحق، 10 زخمی

اتوار 14 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں 2 روز کے دوران بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق مرنے والے افراد میں 4 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور پر 84 مکانوں کو نقصان پہنچا، جن میں سے 15 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ 69 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارش کے باعث جانی و مالی حادثات صوبے کے مختلف اضلاع دیر اپر و لوئر، چترال لوئر، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، مہمند اور مالاکنڈ میں رونما ہوئے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کے متاثرین کو امدادی سامان فراہم کر دیا گیا، لوئر چترال کے متاثرین کے لیے 200 خیمے راوانہ کیے گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو اضلاع میں امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ چترال لوئر میں کئی بند شاہراہوں کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مزید بند سٹرکوں کو فوری ٹریفک کے لیے بحال کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

امریکا میں مقیم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش، بھارتی شہری نے اعتراف کرلیا

بجلی کے ٹیرف میں تبدیلی کا بوجھ متوسط اور نچلے طبقے پر نہیں پڑنا چاہیے، آئی ایم ایف

عمران خان کا چھپ کر علاج کروانا قابل قبول نہیں، علیمہ خان پھٹ پڑیں

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟