بھکشو بننے کے لیے ساری دولت غریبوں میں بانٹنے والا بھارتی جوڑا کون ہے؟

پیر 15 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست گجرات میں ایک کاروباری فیملی کا خوب چرچا ہورہا ہے جس نے زندگی بھر کی جمع پونجی تقریباً 200 کروڑ روپے مالیت کی تمام جائیداد غریبوں میں بانٹ دی اور خاندان کے تمام افراد بھکشو بن بیٹھے۔

مزید پڑھیں

بھارتی میڈیا کے مطابق، جین برادری سے تعلق رکھنے والے ریاست گجرات کے ضلع سابرکانتھا کے علاقے ہمت نگر کے رہاشی بھویش بھائی بھنڈاری اور ان کی اہلیہ نے اپنی تمام تر دولت اور زندگی کی تمام آسائشوں کو خیرباد کہنے اور بقیہ زندگی بھکشو کے طور پر گزارنے کا فیصلہ کیا۔

ان کے اس فیصلے نے لوگوں کو حیران کردیا ہے اور بھارتی سوشل میڈیا پر اس خاندان کے فیصلے کے بارے میں بحث چھڑی ہوئی ہے۔

بھویش بھائی بھنڈاری گجرات کی ایک بڑی اور امیر کاروباری فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔ بھویش بھائی کنسٹرکشن کے کاروبار سے وابستہ تھے اور ان کے سابرکانتھا اور احمد آباد میں دفاتر تھے۔

بھنڈاری خاندان کا تعلق جین برادری سے ہے جس کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ بھکشوؤں اور یاتریوں سے جڑے رہتے ہیں۔ بھویش بھائی اور ان کی اہلیہ نے اب مادی زندگی اور اشیا جیسا کہ پنکھے، ایئر کنڈیشنرز اور موبائل فون وغیرہ کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس جوڑے نے یہ فیصلہ اپنے بچوں سے متاثر ہوکر کیا ہے جو ان سے پہلے ہی بھکشوؤں کی زندگی بسر کررہے ہیں۔ بھویش بھائی کی 19 سالہ بیٹی اور 15 سالہ بیٹے نے 2022 میں بھکشو بننے کا فیصلہ کیا تھا۔ اپنے بچوں کو دیکھ کر بھویش بھائی اور ان کی بیوی نے بھی بھکشوؤں والی زندگی بسر کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس حوالے سے ہمت نگر میں ایک بڑے اجتماع کا انعقاد کیا گیا تھا۔ 4 کلومیٹر طویل اس اجتماع میں ہزاروں افراد شریک تھے جبکہ اس اجتماع میں بھویش بھائی اور ان کی اہلیہ کے علاوہ 35 دیگر افراد نے بھکشو بننے کا عہد کیا تھا۔ اب یہ تمام افراد 22 اپریل کو ایک تقریب میں باقاعدہ طور پر زندگی کا نیا سفر شروع کرنے کا اعلان کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل