ہانیہ عامر کے اس سرخ جوڑے کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں

پیر 15 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں آج کل سوشل میڈیا پر 500 روپے کے لان کے سوٹ کے چرچے جہاں پر عام ہیں تو وہیں پر شوبز شخصیات کے کپڑوں کے بارے میں بھی مداح جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ کتنے مہنگے کپڑے پہنتے ہیں۔

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے عید کے سُرخ جوڑے کے خوب چرچے رہے جو ڈیزائنر آمنہ چوہدری کی نئی کلیکش میں شامل تھا لیکن مداح بے چین تھے لیکن اب اس کی مکمل تفصیل سامنے آگئی ہے۔

ہانیہ عامر کی زیب تن کی گئی یہ سُرخ قمیص کاٹن کھڈی کی ہے جس پر سی گرین اورگنزا کا ایمبرائیڈڈ دوپٹہ ہے۔ویب سائٹ پر درج تفصیلات کے مطابق اس قمیص اور دوپٹے کی قیمت 33 ہزار 800 روپے ہے جبکہ ٹراؤزر کے لیے الگ سے قیمت ادا کرنا ہوگی۔

خیال رہے کہ ہانیہ عامر کی انسٹاگرام ریل خوب وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے یہ جوڑا زیب تن کررکھا تھا۔ ٹرانزیشن ویڈیو میں اداکارہ آئینے کے سامنے بیٹھی عید کے لیے تیار ہوتی نظر آئیں، ہانیہ پہلےعام گھر کے کپڑوں میں ملبوس ہیں اور بالی ووڈ کے مقبول ترین گانے ‘شرارہ شرارہ’ پر لِپ سنک کرتے ہوئے میک اپ بھی کرتی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم