لاہور ہائیکورٹ: شادی کیلئے لڑکے لڑکی کی عمر میں فرق کی شق کالعدم، قانون میں ترمیم کا حکم

پیر 15 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے شادی کی عمر 18 برس کرنے کے 95 برس پرانے قانون میں ترمیم کا حکم دیدیا۔

عدالت نے لڑکی اور لڑکے کی عمر میں فرق کی شق کو کالعدم قرار دیدیا۔

جسٹس شاہد کریم نے 5 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے کہاکہ سماجی اور جسمانی عوامل کی بنیاد پر چائلڈ میرج کے خلاف موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، شادی کے قانون کا مقصد سماجی اقتصادی اور تعلیمی عوامل کے ساتھ جڑنا چاہیے۔

عدالت کے مطابق بحیثیت قوم آبادی کے آدھے حصے کی صلاحیتوں کو کم عمری کی شادی اور بچوں کی پیدائش میں گنوایا نہیں جا سکتا۔ آئین کے تحت تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں، کسی کے ساتھ بھی امتیازی سلوک نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت نے کہاکہ ائلڈ میرج ایکٹ 1929 میں لڑکے لڑکی کی عمر میں فرق امتیازی سلوک ہے، عمر کے اس فرق کو غیر آئینی اور کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ حکومت عدالتی فیصلے کی روشنی میں چائلڈ میرج ایکٹ کے قانون میں 15 روز میں ترمیم کرے، اور اسے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرے۔

آئین کے تحت خواتین اور مرد مساوی حقوق رکھتے ہیں، درخواست گزار

درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت لڑکے کی شادی کی عمر 18 سال اور لڑکی کی 16 سال مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ آئین کے مطابق خواتین اور مرد مساوی حقوق کے رکھتے ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے موقف اختیار کیاکہ پاکستان میں لڑکیاں نسبتاً زیادہ کم عمری کی شادی کا شکار ہیں اور کم عمری کی شادی کی وجہ سے بچوں کی پیدائش کے وقت اموات زیادہ ہوتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟