خیبرپختونخوا: 4 روز میں تیز بارشوں سے 21 افراد جانبحق 32 زخمی، پی ڈی ایم اے

منگل 16 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (پی ڈی ایم اے) نے گزشتہ 4 روز کے دوران مسلسل تیز بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق صوبے بھر میں مختلف حادثات کے نتیجے میں اب تک 21 افراد جانبحق جبکہ 32 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جانبحق افراد میں 9بچے 9مرد اور 3خواتین جبکہ زخمیوں میں 5خواتین، 23 مرد اور 4بچے شامل ہیں۔ مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور پر 330مکانات کو نقصان پہنچا ہے، جس میں 53 گھروں کو مکمل جبکہ 277 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تیز بارش کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع  خیبر، دیر اپر و لوئر، چترال لوئر، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، مھمند، مالاکنڈ، کرک، ٹانک، مردان، پشاور، چارسدہ، بونیر،ہنگو، بٹگرام، بنوں، شمالی وزیرستان، کوہاٹ اور اورکزئی میں رونما ہوئے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایات پر متاثرہ افراد کے لواحقین کو امدادی چیکس بھی دیے جا رہے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع سوات، پشاور اور مہمند کے متاثرین کے لیے امدادی سامان بھی فراہم کردیا گیا ہے۔

ترجمان پی ڈٰی ایم کے مطابق ہر اضلاع کو امدادی سامان میں 200 خیمے، 100 کچن سیٹ، 200 کمبل، 100 ہاجین کیٹس، 100 چٹائیاں، 200 مچھر دانیاں، 200 میٹریسس، اور روزمرہ زندگی کی دیگر اشیا شامل ہیں۔

لوئر چترال کے متاثرین کے لیے بھی پی ڈی ایم اے کے ویئر ہاؤس سے 200 خیمے راوانہ کر دیے گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو اضلاع میں امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

متاثرہ اضلاع میں بند سٹرکوں کو فوری ٹریفک کے لیے بحال کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے، تمام ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اور امدادی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان