کوئی نیا چاند نہ چڑھا دینا‘، محمد عامر کے 4 سال بعد پاکستانی جرسی پہننے پر صارفین کے تبصرے

منگل 16 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ پاکستانی جرسی میں ملبوس ہیں۔

انہوں نے تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ شروع اللہ کا نام لے کر، الحمد للہ تقریباً چار سال بعد میں نے یہ جرسی پہنی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ اللہ کے نام سے شروع کر کے نو بال مت پھینک دینا۔

ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ پاکستانی ٹیم میں آپ کی واپسی تو ہو گئی ہے لیکن برائے مہربانی کوئی نیا چاند نہ چڑھا دینا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لی ہے جس کے بعد انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی ہوم ٹی20 سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ محمد عامر نے پی سی بی کی جانب سے کاکول میں ہونے والے فٹنس ٹریننگ سیشن میں بھی شرکت کی تھی۔ محمد عامر 4 سال بار ایک بار پھر قومی ٹیم کے لیے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

 محمد عامر نے 50 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 59 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ انہوں نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے دوران اب تک 36 ٹیسٹ میچز میں 119 اور 61 ون ڈے میچز میں 81 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ محمد عامر نے پاکستان کی طرف سے آخری ٹیسٹ میچ جنوبی افریقا کے خلاف 2019 اور آخری ون ڈے میچ سری لنکا کے خلاف 2019 میں ہی کھیلا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp