سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے، ہم مزید بدامنی نہیں چاہتے کیونکہ اسرائیل کی جانب سے کی گئی بمباری میں 33 ہزار جانیں ضائع ہوچکی ہیں اور قحط پڑ چکا ہے۔
اسلام آباد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیے۔
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ نے کہاکہ بین الاقوامی برادری غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے اپنی ذمے داریاں پوری نہیں کر رہی۔ 8 امدادی کارکنوں کے جاں بحق ہونے کے بعد عارضی جنگ بندی ہوئی جو دُہرے معیار کی عکاسی کرتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
فلسطین کے معاملے پر ہمارے اور سعودی عرب کے احساسات یکساں ہیں، اسحاق ڈار
اس موقع پر پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں غزہ میں نسل کشی بند کی جائے، فلسطین کے معاملے پر ہمارے اور سعودی عرب کے احساسات یکساں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دنیا کو یہ ظلم و بربریت بند کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔