مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ اپنی چند تصاویر سماجی رابطے کی سائیٹ ایکس پر شیئر کیں اور ساتھ لکھا ’چین میں ایک میٹنگ کے دوران‘ جس پر صارفین کی جانب سے ان کا مذاق اڑایا اور تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ ان میں کچھ تصاویر ایسی تھیں جس میں حنا پرویز نے ہاتھ میں پنسل تھامے تاثر دینے کی کوشش کی کہ وہ اجلاس کے دوران اہم نکات نوٹ کررہی ہیں جبکہ وہ کاغذ پر پینسل سے لائںیں بنانے میں مصروف تھیں۔
چین میں ایک میٹنگ کے دوران۔۔۔ pic.twitter.com/Tk3vKDXmHO
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) April 16, 2024
حنا پرویز بٹ کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے صحافی احتشام الحق نے طنزاً لکھا کہ بہت اہم میٹنگ چل رہی ہے اللہ پاکستان کو کامیاب کریں۔
بہت اہم میٹنگ چل رہی ہے۔۔ اللہ کرے پاکستان کی کامیابی ہو۔ https://t.co/umEGbqSU4W pic.twitter.com/wmKAOpVSZ0
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) April 16, 2024
عبدالمعیز جعفری لکھتے ہیں کہ حنا پرویز بٹ کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے کیونکہ وہ چینی حکام کو یہ سمجھانے کی کوشش کررہی ہیں کہ ڈالر اور روپے کے درمیان فرق کیا ہے۔
People on WhatsApp should stop trolling @hinaparvezbutt, she’s clearly explaining to the Chinese how the dollar/rupee exchange rate has been range bound. https://t.co/pHdZUdk5j0 pic.twitter.com/Shv5dZzqba
— Abdul Moiz Jaferii (@Jaferii) April 16, 2024
ایک صارف نے حنا پرویز بٹ کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اتنی اہم میٹنگ کی حکمت عملی کاغذ پر بنا لی ہے۔
بہت اہم میٹنگ میں میڈم نے بھی اسٹریٹجی بنا لی پیپر پر۔۔#Pakistan https://t.co/0uC5SYv8t5 pic.twitter.com/IfSZ4ml67K
— Waqas Khan 🇺🇸 🇹🇷 (@WWakas) April 16, 2024
فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد چوہدری نے تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ سمجھ بھی آ رہی ہے یا ٹک ٹاک ہی بن رہی ہے؟
کچھ سمجھ آرہی ہے یا تک ٹک ٹاک ہی بن ری ہے ؟😜😜 https://t.co/fCLgamBUJb
— Hiba Fawad Chaudhary (@HibaFawadPk) April 16, 2024
صحافی عمران ریاض خان لکھتے ہیں کہ یہ سرکاری خرچ پر چین جا کر لگائی جانے والی لکیریں ہیں، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ تجربہ کرنے والوں کو مبارکباد۔
سرکاری خرچ پر چین جا کر لگائی جانے والی لکیریں۔۔۔
تجربہ کرنے والوں کو مبارکباد pic.twitter.com/nIrffRFXRc— Imran Khan (@ImranRiazKhan) April 16, 2024
ایک ایکس صارف نے کہا کہ یہ صفحے پر لائنیں لگاتے ہوئے اداکاری کر رہی ہیں کہ وہ نوٹس لکھ رہی ہیں، انہوں نے انتخابات چوری کرکے ایسی کٹھ پتلیوں کو مسلط کیا جو اپنے غیر ملکی دوروں پر عوام کے ٹیکس کا پیسہ برباد کررہے ہیں، ان کا حساب کون لے گا؟
She is legit scribbling on the paper but is acting like she is taking notes during an official meeting.🤡
They installed these puppets after stealing elections who are now wasting taxpayers' money on lavish trips abroad. Will they be held accountable? https://t.co/1iRIF7QB53 pic.twitter.com/PJaERCYlIM— Inking Insights (@Inking_Insights) April 16, 2024