بٹ کوائن کی مارکیٹ کریش کیسے ہوئی، مستقبل کیا ہے؟

بدھ 17 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بٹ کوائن کی مارکیٹ کریش ہونے کے بعد مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، رواں ہفتے قیمت آدھی ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بٹ کوائن  11فیصد تک گرچکا ہے، کرنسی کو ہفتہ وار پل بیک کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ہفتے کے آخر میں مشرق وسطی میں جغرافیائی سیاسی تناؤ کے درمیان حال ہی میں کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں تیزی سے کمی شروع ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں نمایاں کمی کے ساتھ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔

مارکیٹ کی معروف کریپٹو کرنسی، بٹ کوائن پچھلے دن کے مقابلے میں تقریباً 6فیصد تک نیچے آچکی ہے، کرنسی کو 11فیصد سے زیادہ کی ہفتہ وار واپسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اور رواں ہفتے کے آخری دن جمعہ، 19 اپریل کوآدھی قیمت تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

کرپٹو کرنسی کے ماہرین کے مطابق کرپٹو کرنسی دوبارہ بحالی کی جانب گامزن ہوگی، اس سے قبل بھی کئی بار کرنسی گراوٹ کا شکار رہی ہے اور نصف سے بھی زیادہ مندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تاہم ماہرین نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایران اور اسرائیل تنازع کے باعث مارکیٹ کو مندی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل کو بڑا جھٹکا، اے آئی ماہر کی اوپن اے آئی میں شمولیت سے ٹیک دنیا میں ہلچل

ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاقان فیدان کا اسحاق ڈار کو فون، امریکا ایران معاہدے پر مبارکباد

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت عالمی امن اور علاقائی استحکام کے لیے تاریخی کامیابی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

بحرین کی ایران امریکا مفاہمت میں پاکستان کے کردار کی تعریف

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ