لوگوں کو اٹھانے والے سوچیں کہ ان کے بھی گھر اور فیملیز ہیں، علی امین گنڈاپور

بدھ 17 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے ’ لوگوں کو اٹھانے والے سوچیں کہ ان کے بھی گھر ہیں، ان کی بھی فیملیز ہیں، اگر آپ غیر قانونی طور پر کسی کے گھر میں جاؤ گے، انہیں ہراساں کرو گے تو یہ ضرور سوچو کہ تمہارے بھی گھر اور فیملیز ہیں۔‘

جب تک حقیقی آزادی نہیں ملے گی، ہم ڈٹے اور کھڑے رہیں گے، حقیقی آزادی ملنے تک یہ جنگ جاری رہے گی، یہ قوم مزید تجربات برداشت نہیں کرسکتی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم ون کا تجربہ ہوا، رزلٹ سب کے سامنے ہے، ملک کہاں سے کہاں چلا گیا، اس کے بعد نگراں حکومت اور اب پھر پی ڈی ایم 2 لا کر ایک اور تجربہ کیا گیا ہے، یہ قوم مزید تجربات برداشت نہیں کرسکتی، اس لیے ہوش کے ناخن لیں۔

مزید پڑھیں

’کبھی لندن پلان، کبھی کون سا پلان، آپ لوگ کررہے ہیں تجربے، اس سے نکلیں، عوام کا سوچیں، 25 کروڑ عوام کے مسائل کے حل کے بارے میں سوچیں۔‘

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گزشتہ 2 سال سے جو چھاپے مارنے میں ملوث ہیں ان کی فیملیز کو انہیں سمجھانا چاہیے، لوگوں کو منہ دکھانے کے قابل نہیں، ہر کسی کو اٹھا لیتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا پاکستان کے لیے بیٹھنے کے لیے تیار ہوں۔

’ لوگوں کو اٹھانے والے سوچیں کہ ان کے بھی گھر ہیں، ان کی بھی فیملیز ہیں، اگر آپ غیر قانونی طور پر کسی کے گھر میں جاؤ گے، انہیں ہراساں کرو گے تو یہ ضرور سوچو کہ تمہارے بھی گھر اور فیملیز ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں لوگوں کو پکڑ پکڑ کر جے یو آئی ایف میں شامل کرایا گیا، پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری ہوا، اب مجھے الیکشن لڑنے کی ضرورت ہی نہیں ہے، میرا ورکر بھی ان کو ہرا دے گا۔

علی امین گنڈا پور نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ کی جانب اشارتا کہا ’مولانا آپ کا ریٹ لگوا رہا ہے، پھر لے دے کرے گا، اپنے آپ کو استعمال کر کے ڈیل کرے گا، کشمیر کمیٹی لے گا، کوئی گورنرشپ لے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبے میں روٹی سستی کر کے دکھائیں گے۔ ’یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ حکومت کوئی حکم جاری کرے اور اس پر عملدرآمد نہ ہو، پنجاب میں حکومت ٹک ٹاک پر چل رہی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب میں عوام کو ہیلتھ کارڈ دیا جائے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل