دوران حراست علی امین گنڈاپور کے بال کس نے کاٹے تھے؟ بالآخر پی ٹی آئی رہنما نے بتادیا

بدھ 1 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا و مرکزی رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور کو گزشتہ برس اپریل میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس دوران ان کی زلفیں کاٹ دی گئی تھیں۔

حال ہی میں نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران جب اینکر نے ان سے پوچھا کہ آپ کے بال کس نے کاٹے تھے تو علی امین گنڈاپور نے کہاکہ بال میں نے خود کاٹے تھے کیونکہ گرمی لگ رہی تھی۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ میرے ساتھ دوران حراست جو کچھ ہوا میں نے خاندان کے کسی فرد کو نہیں بتایا کیونکہ میں نفرتوں میں اضافہ نہیں کرنا چاہتا۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے کلچر کے مطابق نسلوں تک دشمنیاں نبھائی جاتی ہیں، لہٰذا میں نہیں چاہتا کہ کل میرا بیٹا کسی پوزیشن پر پہنچے تو وہ ان لوگوں کو ڈھونڈتا پھرے جنہوں نے میرے ساتھ زیادتیاں کیں۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کو گزشتہ برس اپریل میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس دوران ان کے بال کاٹ دیے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں