چینی کمپنیاں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کریں، سیکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف

بدھ 17 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں ملک میں درآمد شدہ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقل کرنے اور کوئلے کی کان کنی کے منصوبوں میں مزید سرمایہ کاری کریں، یہاں کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے چئیرمین شنگھائی الیکڑک گروپ وو لی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں وزیراعظم کو پاکستان میں شنگھائی الیکڑک کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور معاشی اشتراک کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ پاکستان اور چین کی دوستی سمندروں سے گہری اور ہمالیہ سے بلند ہے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ منصوبوں کو مزید وسعت دینے کے لیے حکومت پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔

وزیراعظم کو مختلف منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

اجلاس میں وفد نے وزیراعظم کو مختلف منصوبوں کی اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ شنگھائی الیکٹرک گروپ پاکستان میں تھر کول مائن ڈویلپمنٹ اور 1320 میگاواٹ کے کوئلے سے توانائی پیدا کرنے کے منصوبے پر کام کررہا ہے۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ شنگھائی الیکٹرک گروپ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان میں کام کرنے والی چین کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ شنگھائی الیکٹرک گروپ کے تھر کول کے منصوبوں کے ذریعے سالانہ 400 ملین ڈالر کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو رہی ہے۔

ملاقات میں تھر کول بلاک ایک پاور جنریشن کمپنی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مینگ ڈونگہائی (Mr. Meng Donghai)، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ، وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری، وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ محمد جہانزیب اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: کوہلو میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، 5 ہلاک

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی