’پریشر ہینڈل نہیں کر سکتیں تو استعفیٰ دیں‘ صحافی پر رشوت کا الزام لگانے پر مشعال یوسفزئی تنقید کی زد میں

جمعرات 18 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کی مشیر برائے سوشل ویلفیئر مشعال یوسفزئی کی جانب سے نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ کو سمری ارسال کی گئی جس میں مشعال یوسفزئی کے لیے کروڑوں روپے کی گاڑیاں خریدنے کی منظوری مانگی گئی۔

صارفین کی جانب سے مشعال یوسفزئی سے کہا گیا کہ اس خبر کی تصدیق یا تردید کریں کیونکہ بعد میں آپ کو اعتراض ہوتا ہے کہ آپ کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔

اس پر مشعال یوسفزئی کی جانب سے خبر بریک کرنے والی خاتون صحافی پر ماہانہ رشوت لینے  کا الزام عائد کیا گیا جس کی صحافی برادری کی جانب سے شدید مذمت کی گئی اور مشیر وزیراعلیٰ سے اس کے ثبوت مانگے گئے۔ خاتون صحافی پر الزام کے بعد پشاور پریس کلب نے صوبائی حکومت کی تقریبات کی کوریج کے بائیکاٹ کا اعلان بھی کردیا۔

میزبان و اداکار شفاعت علی نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں پیسوں کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا، الٹا آپ نے صحافی کا فون نمبر اس سے بنا پوچھے پبلک کر دیا۔ اب اگر اس نے آپ پر ہتک عزت کا دعویٰ کر دیا تو آپ کیا کریں گی؟ براہ کرم بالغ نظری کا ثبوت دیں۔

صحافی عمران ریاض خان نے کہا کہ ایک خاتون سے بات چیت کو اس کے فون نمبر کے ساتھ  پبلک کرنا بچگانہ حرکت ہے۔ افسوس ان سکرین شاٹس میں رشوت کا مطالبہ ثابت نہیں ہو رہا۔

صحافی مریم نواز خان نے مشعال یوسفزئی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ بغیر کسی ثبوت کے رپورٹر کو بدنام کرکے اور اس کے رابطہ نمبر کو عام کر کے آپ نے بہت شرمناک حرکت کی ہے۔

سلمان درانی لکھتے ہیں کہ مشعال یوسفزئی کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹس میں تو پیسے مانگنے کا کہیں ذکر نظر نہیں آیا، انہوں نے مزید کہا کہ اگر مجھ سے غلطی ہورہی ہو آپ نشاندہی کر دیں کہ رشوت کہاں مانگی گئی ہے۔ الٹا آپ نے ایک صحافی کا نمبر پبلک کرکے اس کی جان کو خطرے میں ڈالا ہے اس پر ایف آئی اے سائبر کرائم کو حرکت میں آنا چاہیے۔

فیصل رانجھا نے کہا کہ صحافی نے تمیز کے دائرے میں رہتے ہوئے صرف حقائق بیان کیے ہیں، مشعال یوسفزئی کے الزامات کے باوجود انہوں نے کوئی بدتمیزی نہیں کی لیکن وزیر صاحبہ نے انتہائی بدتہذیبی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تحریک انصاف کا کلچر ہے، مہذب معاشروں میں ایسے لوگ دوبارہ سیاست نہیں کرتے۔

احتشام الحق نے کہا کہ آپ ایک خاتون صحافی کا نمبر کیسے پبلک کرسکتی ہیں کیا آپ کو اخلاقیات کا کچھ پتہ ہے؟ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ علی امین گنڈاپورکو کیا ہوگیا ہے۔ احتشام الحق نے مشعال یوسفزئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ غلطی پر غلطی کیے جا رہی ہیں۔ صاف کہہ دیں کہ غلطی ہوئی ہے، آئندہ نہیں کروں گی۔ اور اگر پریشر ہینڈل نہیں کرسکتی تو استعفٰی دے دیں۔

رائے ثاقب کھرل لکھتے ہیں کہ مشعال یوسفزئی کی جانب سے خاتون صحافی پربے بنیاد الزام پر الزام لگایا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان