6 ججز کا خط: اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی معاملے میں فریق بننے کی درخواست

جمعرات 18 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ سے انتظامیہ کی عدلیہ میں مداخلت کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست جمع کرائی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست کو ججز کو مذکورہ معاملے پر لیے گئے ازخود نوٹس کے ساتھ منسلک کر کے سنا جائے، جس کی سماعت 30 اپریل کو مقرر ہے۔

اپنی درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کے رکن وکلا زیادہ تر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پریکٹس کرتے ہیں، اس لیے 25 مارچ کو 6 ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے تناظر میں وہ سب سے زیادہ متاثرہ فریق ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون کے تحت انتظامیہ کے کسی بھی ادارے کی جانب سے عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت کا کوئی جواز نہیں اور نہ ہی ججوں کو ہراساں کرنے کا کوئی قانونی جواز ہے، ایسی کوئی بھی چیز عدلیہ کی آزادی پر براہ راست حملہ ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نہ صرف عدلیہ میں مداخلت کا راستہ روکے بلکہ مستقبل میں اس طرح کے حملوں کو روکنے کے لیے بھی اقدامات کرے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں اور اگر اس حوالے سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جاتا تو لوگوں کا عدلیہ پر اعتماد ختم ہو جائے گا۔

درخواست گزار نے سوشل میڈیا پر غیرمصدقہ اطلاعات پر عدالتوں کی تضحیک کرنے کے عمل پر بھی سوالات اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ اس پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ججوں کا میڈیا ٹرائل بھی عدلیہ میں مداخلت کے زمرے میں آتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ججوں کے خط میں اٹھائے گئے سوالات میں سے بعض سوالات اگر سپریم جوڈیشل کونسل کے دائرہ کار میں آتے ہیں تو ان پر بھی غور کیا جائے اور ججوں کے لیے گائیڈ لائن فراہم کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی وینزویلا سے منسلک تیل بردار جہاز کو ضبط کرنے کی کوشش، روس سے کشیدگی کا خدشہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

کراچی: بھتہ خوری کا منظم نیٹ ورک جیل میں بنا تھا، تفتیش میں انکشاف

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟