سپریم کورٹ آف پاکستان ( ایس سی پی ) نے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پرنسپل سیٹ پر 5 ریگولر بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔
مزید پڑھیں
ہفتہ کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار آفس سے جاری آئندہ ہفتے کے ججز روسٹر اور کاز لسٹ کے مطابق تمام جج آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ اسلام آباد پر ہی مقدمات کی سماعت کریں گے ۔
کاز لسٹ کے مطابق سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ پر آئندہ ہفتے 5 ریگولر بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے ، ایک بینچ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل ہوگا۔
دوسرا بینچ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہو گا، تیسرا بینچ جسٹس منیب اختر اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہو گا، چوتھا بینچ جسٹس یحییٰ خان آفریدی، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل ہو گا جب کہ پانچواں بینچ جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہو گا۔
سپریم کورٹ کا 6 رکنی لارجر بینچ 30 اپریل کو ہائیکورٹ ججز کے خط پر سماعت کرے گا،30 اپریل کو جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔
خصوصی بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ قاسم سوری کے الیکشن معاملات، ایگرو فارم ، کراچی پارک زمین کے کمرشل استعمال سمیت مختلف اہم مقدمات کی بھی آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی ۔کراچی ،لاہور ،پشاور اور کوئٹہ رجسٹریوں میں آئندہ عدالتی ہفتے میں مقدمات کی سماعت نہیں ہوگی۔