شام اور عراق میں بھی فضائی حملوں کی اطلاعات

جمعہ 19 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل کے ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملے کے بعد شام اور عراق میں بھی فضائی حملوں حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جمعہ کی صبح جنوبی شام میں عدرہ شہر کے گاؤں قارفہ میں فوجی ایئرپورٹ اور ریڈار بٹالین کو نشانہ بنایا گیا۔

بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دھماکوں کے وقت شام کے نواحی علاقوں پر امریکی جنگی طیارے بھی پرواز کررہے تھے۔

دوسری جانب عراق کے شہروں اربیل اور موصل میں بھی شہریوں نے علی الصبح جنگی طیاروں اور دھماکوں کی آوازیں سنیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے آج علی الصبح ایران کے شہر اصفہان میں میزائل حملہ کیا تھا۔ ایک سینئر امریکی اہلکار نے تصدیق کی تھی کہ اسرائیلی میزائلوں نے ایران کے شہر اصفہان میں ایک جگہ کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بھی اصفہان میں دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔ اسرائیلی حملے کے بعد ایران میں فضائی دفاعی نظام فعال ہوگیا جبکہ تہران اور اصفہان سمیت کئی علاقوں میں پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp