ایران کا حملہ، اسرائیل کو کتنا مہنگا پڑا؟

منگل 16 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران نے شام کے شہر دمشق میں اپنے قونصل خانے پر حملے کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر200کے قریب ڈرونز اور میزائل داغے جو اسرائیل کو بہت مہنگے پڑے۔

اسرائیل کے فوجی ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہیگری نے کہا کہ ایران نے اسرائیل پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے درجنوں میزائل داغے جن میں سے زیادہ تر اسرائیلی سرحدوں کے باہر روک دیے گئے۔ ان میں 10 سے زیادہ کروز میزائل شامل تھے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے درجنوں میزائلوں اور ڈرونز کو مار گرانے کے لیے اسرائیل کو ایک ارب 35کروڑ ڈالر یعنی 3 کھرب 74ارب پاکستانی روپے سے زیادہ کے اخراجات برداشت کرنا پڑے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنانے والے ایک ایرو میزائل کی قیمت 35 لاکھ ڈالر اور میجک وانڈ میزائل کی قیمت 10 لاکھ ڈالر ہے جبکہ حملہ ناکام بنانے کے لیے استعمال ہونے والے طیاروں کا خرچہ بھی کل اخراجات میں شامل ہے۔

خیال رہے کہ یکم اپریل کو اسرائیل کی جانب سے شام میں ایرانی قونصل خانے پر میزائل حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے لیڈر سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔اس حملے کے بعد ایرانی فوجی سربراہ جنرل حمد حسین بغیری نے شام میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp