پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کے لیے قابل عمل منصوبے پیش کرے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

جمعہ 19 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کے لیے  قابل عمل منصوبے پیش کرے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب نے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (SFD) کے سی ای او سلطان عبدالرحمن المرشد سے واشنگٹن میں ملاقات کر کے انہیں اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب  سعودی وفد کے دورہ پاکستان کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیر خزانہ نے ایس ایف ڈی کے پاکستان میں جاری منصوبوں کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا، اس موقع پر کراچی سے چمن تک دیامیر بھاشا ڈیم اور N-25 کی فنڈنگ پر تبادلہ خیال کیا۔

محمد اورنگزیب نے سلطان عبدالرحمن المرشد کو آگاہ کیا کہ پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کے لیے قابل بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp