شہباز شریف اور یو اے ای صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ

جمعہ 19 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا ہے اور اس شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے کی تجویز دی ہے۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے جس میں  وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کے شدید بارش اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے دوران بلند حوصلے، مضبوط عزم اور بے مثال کارکردگی کو سراہا ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر کی تعریف کی جنہوں نے ایک بار پھر اپنی شاندار قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور متحدہ عرب امارات کے عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں بھی حالیہ دنوں میں شدید بارشیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کے سربراہ سے گفتگو کے دوران موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی زور دیا اور تجویز دی کہ دونوں ممالک اس شعبے میں اپنے تعاون کو مضبوط کریں۔

متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیراعظم کی نیک تمناؤں کو سراہتے ہوئے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے اپنی نیک تمناؤں اور جذبات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کثیر جہتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی