متحدہ عرب امارات پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، عماد عبید ابراہیم سلیم الزابی

پیر 18 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر عماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے ملاقات کی، جس میں صدر مملکت نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے شعبوں میں تعلقات مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملاقات کے دوران کہا کہ تجارت، معیشت، ہوا بازی، قابل تجدید توانائی، موسمیاتی تبدیلی اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہوگا، ایئربس اے 380 کی کمرشل پروازوں کے آغاز سمیت ہوا بازی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ہوابازی کے شعبے میں بڑھتے تعاون سے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو سہولت ملے گی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری

انہوں نے کہا کہ اماراتی کاروباری ادارے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کریں، اماراتی کاروبار پاکستانی معیشت میں جدید خیالات اور سرمایہ کاری لاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مینگروز کے جنگلات میں سرمایہ کاری کررہا ہے، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کو کاربن کرڈیٹس کی مارکیٹ سے باہمی طور پر فائدہ اٹھانا چاہیے، پاکستان نے آبی ضیاع پر قابو پانے، زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے نہروں کی لائننگ کے منصوبے شروع کیے۔

متحدہ عرب امارات کو نئی ٹیکنالوجیز کے اشتراک کی ضرورت ہے

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کو نئی ٹیکنالوجیز کے اشتراک ، زرعی شعبے میں تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے غذائی تحفظ کا مسئلہ خطے کے لیے باعث ِتشویش ہے۔

متحدہ عرب امارات پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، سفیر یو اے ای

اماراتی سفیر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کی ترقی کے لیے پرعزم ہے، پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں بدلنے کی ضرورت ہے۔

مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہشمند کمپنیاں

اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر نے اقتصادی سفارت کاری پر توجہ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی بڑی کمپنیاں پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہشمند ہیں۔

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے فنڈ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے

متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں ماحولیاتی کانفرنس کی میزبانی کی ،متحدہ عرب امارات نے ’لاس اینڈ ڈیمج‘ کے فنڈ کے لیے 100 ملین ڈالر کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فنڈ سے عدم تحفظ کے شکار ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے میں مدد ملےگی، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے فنڈ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

متحدہ عرب امارات میرے دل کے بہت قریب ہے، آصف علی زرداری

اماراتی سفیر نے صدر آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدر بننے پر مبارکباد دی۔ سفیر نے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اماراتی سفیر نے صدر مملکت کو متحدہ عرب امارات کے دورے کی دعوت دی جسے صدر نے قبول کیا۔ صدر نے تہنیتی پیغامات پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

متحدہ عرب امارات میرے دل کے بہت قریب ہے۔ صدر مملکت کا دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم