مارخور کا محافظ گاؤں ’ہوشے‘، جہاں شکاری آنے سے پہلے 100 بار سوچتے ہیں

پیر 22 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہوشے گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے کا ایک چھوٹا سا گاؤں ہے۔ اس کے باسیوں میں بھائی چارہ، انسانیت اور جنگلی حیات سے محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔

یہاں کے باسی جنگلی جانوروں کی حفاظت اپنی جان سے بھی بڑھ کر کرتے ہیں۔ علاقے کے جوان باری باری سارا دن اور ساری رات پہرہ دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کسی شکاری کو اس علاقے میں شکار کرنے کی جرأت نہیں ہوتی۔

ہوشے کے مقامی افراد نے 1995 میں ہوشے کنزرویشن کمیونٹی کی بنیاد رکھی تھی۔ اس وقت اس علاقے میں فقط 632 مارخور تھے جن کی تعداد آج 4 ہزار سے بھی زیادہ ہے۔

اس کمیونٹی کے بانی حاجی اسلم نے وی نیوز کو بتایا کہ پہلے لوگ یہاں آکر مفت میں جنگلی جانوروں کا شکار کرکے چلے جاتے تھے جس کے بعد انہوں نے جنگلی حیات کو تحفظ اور مقامی آبادی کو فائدہ دینے کے لیے ہوشے کنزرویشن کمیونٹی کی بنیاد رکھی۔

علاقہ مکینوں کی مدد سے انہوں نے غیر قانونی شکار پر مکمل پابندی لگائی اور کسی بھی شکاری کو مارخور کا شکار کرنے کی اجازت نہیں دی۔ اس کا فائدہ یہ ہوا کہ ملکی اور غیر ملکی شکاری ٹرافی ہنٹنگ کے لیے اس علاقے میں آنے لگے اور لائسنس فیس ادا کرکے قانونی شکار کرنے لگے۔

پوری دنیا میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے مختلف طریقے اپنائے جارہے ہیں، جن میں سے کامیاب ترین طریقہ ٹرافی ہنٹنگ کا ہے۔ گلگت بلتستان میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے بھی یہی طریقہ رائج ہے۔

ٹرافی ہنٹنگ کے لیے محکمہ جنگلات کے تمام قواعد کو فالو کرنا پڑتا ہے

ٹرافی ہنٹنگ کے قوانین بہت سخت ہیں جن پر مکمل عملدرآمد کے بعد چند مخصوص لوگوں کو بھاری رقم ادا کرنے کے بعد شکار کی اجازت دی جاتی ہے۔ گلگت بلتستان میں اس وقت ٹرافی ہنٹنگ کے تحت مارخور اور آئی بیکس کے شکار کی اجازت دی جارہی ہے۔

ٹرافی ہنٹنگ کے لیے محکمہ جنگلات کے تمام قواعد کو فالو کرنا ہوتا ہے، جس میں جانور کی عمر، جنس، سائز اور اقسام شامل ہیں۔ شکار کے دوران محکمہ جنگلات اور مقامی کنزرویشن کمیٹی کے ممبران ساتھ ہوتے ہیں جو شکاری کو تمام اصولوں پر عمل کرنے کا پابند کرتے ہیں۔

ٹرافی ہنٹنگ مقامی لوگوں کے لیے آمدنی کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔ شکار کے لیے شکاری جو رقم حکومت کو ادا کرتا ہے، اس کا 80 فیصد حصہ مقامی کنزرویشن کمیٹی کو دیا جاتا ہے جسے وہ جنگلی حیات کے تحفظ اور مقامی لوگوں کے فلاح بہبود کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے الیکشن غیر قانونی قرار، اب کیا ہوگا؟

باسکٹ بال کھلاڑی نے پریکٹس کے دوران موت کو سینے سے لگالیا، ویڈیو وائرل

گھر کے شیر گھر میں ڈھیر: جنوبی افریقہ کا بھارت کو وائٹ واش، ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیت لی

ایف سی ہیڈکوارٹر حملے کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج تیار، حملہ آور دھماکے سے قبل کیا کرتا رہا؟

کیا مشل اوباما نے اوزیمپک استعمال کی؟ نئے فوٹو شوٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا