بانی رہنما تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ریاستی نظام کا شیرازہ پوری طرح بکھر چکا ہے، جہاں ’جنگل کا بادشاہ‘ قانون کی حکمرانی کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئےپوری ڈھٹائی سے اپنے ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ججز کو ڈرانا دھمکانا، عام انتخابات پرڈاکہ ڈالنا اور پولیس تھانوں پر دھاوے بولنا کافی نہ تھا کہ نامعلوم افراد جو اب زیادہ نامعلوم بھی نہیں رہے، این اے-8 باجوڑ میں الیکشن آفس پرحملہ آور ہوئے ہیں۔
گویا ججز کو ڈرانا دھمکانا، عام انتخابات پر ڈاکہ ڈالنا اور پولیس تھانوں پر دھاوے بولنا کافی نہ تھا کہ وہ ” نامعلوم“ افراد جو اب زیادہ نامعلوم بھی نہیں رہے، این اے-8 باجوڑ میں الیکشن آفس پر حملہ آور ہوئے ہیں جہاں انہوں نے توڑ پھوڑ کے ساتھ الیکشن عملے کو بھی وحشیانہ سلوک کا نشانہ… pic.twitter.com/Ti9CCL5tHC
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 20, 2024
قومی اسمبلی کے مذکورہ حلقے کے ریٹرننگ افسر کی جانب سے لکھے گئے مبینہ خط کی کاپی منسلک کرتے ہوئے اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا ہے کہ ’نامعلوم افراد‘ نے توڑ پھوڑ کے ساتھ الیکشن عملے کو بھی وحشیانہ سلوک کا نشانہ بنایا ہے جس کی تفصیلات ریٹرننگ افسر نے اپنے خط میں قلمبند کی ہیں۔
’۔۔۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں ریاستی نظم کا شیرازہ پوری طرح بکھر چکا ہے اور ”جنگل کا بادشاہ“ یہاں قانون کی حکمرانی کوجوتے کی نوک پر رکھتے ہوئےپوری ڈھٹائی سے اپنے ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف ہے۔‘
عمران خان کے مطابق ستم ظریفی تو یہ ہے کہ اعلیٰ عدلیہ بظاہرکسی سازبازکے نتیجے میں اس لاقانونیّت میں ملوّث ہے یا اس کے خلاف اقدام کرنے سے بے حد خوفزدہ اورعاجزہے۔