ملالہ یوسفزئی بھی اب ویب سیریز میں جلوہ گر ہوں گی

ہفتہ 20 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے متعلق تہلکہ خیز خبر سامنے آئی ہے کہ وہ جلد ریلیز ہونے والی برطانوی میوزیکل ویب سیریز میں جلوہ گر ہوں گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی نژاد بھارتی لکھاری و خواتین کے حقوق کی رہنما میرا سیال اور ملالہ یوسفزئی برطانوی میوزیکل ویب سیریز وی آر لیڈی پارٹس میں مختصر کرداروں میں دکھائی دیں گی۔ اس ویب سیریز میں ملالہ یوسفزئی اور میرا سیال کی جدوجہد کو دکھایا جائے گا کہ ان دونوں خواتین نے کن مشکلات کا سامنا کرکے عالمی سطح پر اعلیٰ مقام حاصل کیا۔

ویب سیریز کی کہانی مسلمان نوجوان لڑکیوں کی جدوجہد کے گِرد گھومتی ہے، یہ تمام لڑکیاں برطانیہ کی رہائشی ہیں جو متعدد مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنے کے بعد موسیقی کی دنیا میں اپنا نام بنانے میں کامیاب ہوئیں، پاکستانی نژاد ندا منظور کی ہدایتکاری میں بننے والی اس ویب سیریز کی کہانی ندا منظور سمیت متعدد لکھاریوں نے تحریر کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانوی میوزیکل ویب سیریز وی آرلیڈی پارٹس کا دوسرا سیزن رواں سال 30 مئی کو ریلیز کیا جائے گا لیکن ابھی تک اس سیریز کی ٹیم نے ملالہ یوسفزئی اور میرا سیال کے سیریز میں جلوہ گر ہونے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ میوزیکل ویب سیریز وی آر لیڈی پارٹس کا پہلا سیزن سال 2021 میں ریلیز ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان