ایک اور اعزاز: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی 21 واں سالانہ نیلسن منڈیلا لیکچر دیں گی

بدھ 4 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں 21 واں سالانہ نیلسن منڈیلا لیکچر دیں گی۔

نیلسن منڈیلا فاؤنڈیشن (NMF) نے سوشل میڈیا ایکس پر آفیشل اکاﺅنٹ پر اس سالانہ نیلسن منڈیلا لیکچر کے بارے میں ادارے کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو ورن ہیرس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ 5 دسمبر 2023ء کو  طے شدہ یہ لیکچر ایک خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ اتفاقاً نیلسن منڈیلا کی دسویں برسی کے موقع پر منعقد ہو گا۔

نیلسن منڈیلا فاؤنڈیشن کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ملالہ اس قیادت کی نمائندگی کرتی ہیں جس کی دنیا کو ہر سطح پر ضرورت ہے، وہ موجودہ عالمی چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے منصفانہ اور مساوات پر مبنی  مستقبل کے لیے امید کی متاثر کن علامت کے طور پر کھڑی ہیں۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ دنیا کی سب سے کم عمر نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نیلسن منڈیلا لیکچر دینے والی اب تک کی سب سے کم عمر مقرر ہوں گی۔

واضح رہے کہ نیلسن منڈیلا فاؤنڈیشن ایک غیر منفعت بخش تنظیم ہے جو جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا نے 1999 میں سب انسانوں کے لیے آزادی اور مساوات کو فروغ دینے کے لیے قائم کی تھی۔

آغاز سے اب تک ’نیلسن منڈیلا فاؤنڈیشن کے سالانہ اجلاس سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹیرس، مائیکروسافٹ کے بانی دوست بل گیٹس، آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو اور اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان سمیت دیگر اہم عالمی رہنما بھی خطاب کر چکے ہیں، اب نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بھی اس فہرست میں شامل ہو جائیں گیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار