اعظم خان نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیل سکیں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

اتوار 21 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ اعظم خان انجرڈ ہیں جس کی وجہ سے وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے لیے ہر کھلاڑی اہم ہے، انجرڈ کھلاڑیوں کے علاج کی خود مانیٹرنگ کررہا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ احسان اللہ اس وقت لندن میں علاج کے لیے موجود ہیں اور ان کے معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے۔

محسن نقوی نے کہاکہ ہیڈ کوچ کی تعیناتی کے لیے انٹرویوز جاری ہیں اور امید ہے کہ 3 روز تک فیصلہ ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے اسٹیڈیم ایسے ہیں کہ جہاں بیٹھ کر لگتا ہے کہ انسان دور بیٹھا ہوا، اس حوالے سے بھی ایک کمپنی نے ہمیں اپروچ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp