صوبہ بلوچستان میں پشتونخواءملی عوامی پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے پولنگ عملے کو اغوا کر کے دھاندلی کرنے کی کوشش کا الزام لگایا ہے۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کےسینیئر رہنما رحیم زیارتوال اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان کے صدر داؤد شاہ و دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں پو لنگ اسٹیشنز نمبر 72,96,98,99کے عملے کو اغوا کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما رحیم زیارتوال نے الزام عادی کیا کہ کمشنر کو عملے کے اغوا ہونے کی اطلاع دی مگر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لا گئی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد کوقلعہ عبد اللہ کے حلقہ میں ہونے والی صورت حال کے متعلق بتا چکے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کر کے عملے کو زودکوب کر کے الیکشن میں دھاندلی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
رحیم زیار توال کا کہنا تھا کہ اتوار کو قلعہ عبداللہ میں سپریم کورٹ نے الیکشن کا اعلان کیا تھا۔20 دن قبل الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر بھی لکھ کر دے چکے ہیں کہ پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی کسی دوسرے ضلع سے تعینایت کی جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ قلعہ عبداللہ میں موبائل سروس اور نیٹ مکمل طور بند کر دیا گیا ہے جب کہ مولانا فضل الرحمن نے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا تھا۔