فواد چوہدری نے عمران خان کے سفری اخراجات کی اصل حقیقت بتادی

پیر 22 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عمران خان کے اگست 2018 سے مارچ2022 تک ہیلی کاپٹر کی بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس تک جانے کے اخراجات پر مبنی رپورٹ پر اپنا ردعمل دے دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان کی اگست 2018 سے مارچ2022 تک ہیلی کاپٹر کی بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس جانے پر پاکستانی قوم کو 98 کروڑ روپے لگے ہیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا گھر بنی گالہ میں واقع ہے جو وزیرِ اعظم کے دفتر سے تقریباً 15 سے 16 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔بتایا جاتا ہے کہ فضائی اعتبار سے یہ فاصلہ 8 ناٹیکل میل بنتا ہے۔


اب عمران خان کے فضائی اخراجات کی رپورٹ پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کیا وزیر اعظم کرائے کا ہیلی کاپٹر استعمال کرتا ہے؟ اگر ایسا تھا تو یہ خرچہ ہو سکتا ہے لیکن وزیر اعظم کا ہیلی اپنا ہے اور فلائنگ کی تھوڑی بہت شد بد رکھنے والا بھی آپ کو بتائے گا کہ ہیلی کاپٹرز کا آپریشنل خرچ بہت کم ہوتا ہے.

انہوں نے کہا کہ ابھی ہائیکورٹ میں عمران خان کے جیل کے اخراجات کی تفصیل پیش کی گئی اور بتایا گیا کہ چودہ اہلکار ان کی ڈیوٹی پر ہیں اور ان کی تنخواہ بھی اخراجات میں شامل کی گئی۔فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ یہ رپورٹ بھی ایسی ہی مہان رپورٹ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp