ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی پاکستان کے دورے پر ہیں، وہ اس وقت اسلام آباد میں ہیں جبکہ کل لاہور اور پھر کراچی جائیں گے۔
ایرانی صدر کی کراچی آمد کے حوالے سے تمام ترانتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
کمشنر کراچی نے ایرانی صدر کے دورے کے موقع پر شہر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ سیکیورٹی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈرون کے استعمال پر بھی عائد کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ایرانی صدر کے طیارے کی لینڈنگ کے لیے بھی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کے طیارے کی لینڈنگ کے لیے 2 آپشن ہیں، ’پہلا آپشن فیصل بیس اور دوسرا آپشن کراچی اولڈ ٹرمینل پر لینڈنگ ہے‘۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی کے پیش نظر ایرانی صدر کے خصوصی طیارے کی فیصل بیس پر لینڈنگ ہوگی۔ جبکہ بیک اپ آپشن کے تحت کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے انتظامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
ایرانی صدر کے دورہ کراچی کے موقع پر طیارے کی لینڈنگ کو خفیہ رکھا جارہا ہے۔