ایرانی خاتون اول ڈاکٹر جمیلہ علم الہدیٰ رئیسی نے پاکستانی خواتین کے بارے میں کیا کہا؟

منگل 23 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ علم الہدیٰ رئیسی نے پاکستان کی خواتین کی تعریف کی جنہوں نے اپنی ثقافتی اقدار کا تحفظ کیا ہے۔ انہوں نے معاشرتی اور معاشی ترقی میں بھی خواتین کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی اور انہیں سراہا۔

اسلام آباد میں پاکستان کی دانشور اور بااثر خواتین کے ساتھ ایک سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ علم الہدیٰ رئیسی نے پاکستان اور ایران کے درمیان ثقافتی مماثلت پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔

ایرانی صدر کی اہلیہ کا آصفہ بھٹو کے ساتھ پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ

ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ علم الہدیٰ رئیسی نے اسلام آباد میں پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ کیا جہاں رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے ان کا استقبال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی خاتون اول نے یتیم بچوں کو محفوظ اور پرورش کا سازگار ماحول فراہم کرنے میں پاکستان سویٹ ہوم کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے قوم کے کامیاب مستقبل کے لیے نوجوان نسل کی حمایت کے اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر فلسطینی عوام باالخصوص غزہ کے بچوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp