ٹریفک پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھانے والی خاتون ڈرائیور کون ہے؟

پیر 22 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ٹول پلازہ پر موٹروے پولیس اہلکاروں نے ایک خاتون ڈرائیور کو روکا ہوا ہے اور اسے بتایا جا رہا ہے کہ آپ گاڑی اوور اسپیڈ پر چلا رہی تھیں، اس لیے آپ کا چلان ہو گا، خاتون اور پولیس اہلکار کے درمیان بحث کا آغاز ہوا اور بعد ازاں خاتون گاڑی کے سامنے کھڑے پولیس اہلکار کو روندتے ہوئے ٹول پلازہ سے فرار ہو گئیں۔

خاتون ڈرائیور ایک سینیئر ٹی وی اینکر کی سابقہ اہلیہ ہے

مزید پڑھیں

وی نیوز کو حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ یکم جنوری 2024 کو اسلام آباد ٹول پلازہ پر پیش آیا، واقعے کے بعد خاتون ڈرائیور کے خلاف تھانہ نصیرآباد میں مقدمہ درج کرا دیا گیا تھا، خاتون کی شناخت ابھی تک خفیہ رکھی گئی ہے تاہم پولیس نے بتایا کہ خاتون ڈرائیور ایک سینیئر ٹی وی اینکر کی سابقہ اہلیہ ہیں۔

موجودہ تفصیلات معلوم نہیں

وی نیوز نے موٹر وے پولیس سے واقعے کی تفصیلات سے متعلق استفسار کیا تو بتایا گیا کہ اس واقعے کی راولپنڈی کے تھانہ نصیرآباد میں ایف آئی آر درج کروا دی تھی، اب کیس کی پیروی راولپنڈی پولیس کر رہی ہے، موٹر وے پولیس کو اس وقت کیس سے متعلقہ موجودہ تفصیلات معلوم نہیں۔

اینکر نے خاتون کا نام نہیں بتایا

راولپنڈی کے تھانہ نصیرآباد کے تفتیشی افسر نے اس کیس سے متعلق وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تک خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی ہے جبکہ خاتون کا نام بھی ابھی پولیس کو معلوم نہیں، تاہم تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ خاتون ڈرائیور ایک ٹی وی اینکر کی سابقہ اہلیہ ہیں، پولیس کے مطابق ٹی وی اینکر نے بھی پولیس کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ خاتون ڈرائیور ان کی سابقہ اہلیہ ہیں تاہم اینکر نے خاتون کا نام نہیں بتایا۔

تصویر نادرا کو بھیجی جا چکی ہے

تفتیشی افسر کے مطابق خاتون کی شناخت کے لیے خاتون کی تصویر نادرا کو بھیجی جا چکی ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ خاتون کا نام کیا ہے اور فیملی ٹری کیا ہے، اب نادرا کی رپورٹ آنے کے بعد کیس پر مزید پیشرفت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل