موٹروے پولیس کی فرض شناسی، لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی مالکان کے حوالے کر دیے

اتوار 25 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے دیانتداری اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے قیمتی طلائی زیورات اور نقدی سے بھرا گمشدہ بیگ تلاش کرکے مالکان کے حوالے کر دیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق موٹر وے پر سفر کرتے ہوئے ایک فیملی کلر کہار سروس ایریا میں قیام و طعام کی غرض سے رکی جہاں ان کا پرس رہ گیا اور فیملی نے اپنا سفر جاری رکھا۔

پرس میں کل 8 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی موجود تھے ۔یاد آنے پر انہوں نے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 کے ذریعے موٹروے پولیس سے رابطہ کیا۔ اطلاع پاتے ہی فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سروس ایریا کے قریب ترین پولیس موبائل نے پرس کی تلاش شروع کر دی ۔

کافی تگ و دو کے بعد پرس تلاش کر لیا گیا جس کی اطلاع مالک کو کر دی گئی ۔پرس میں لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی زیورات، 108675 روپے ، 716 ریال ،101 امریکن ڈالر اور 1500 روپے کے 3 پرائز بانڈ موجود تھے، باحفاظت پرس ملنے پر متعلقہ فیملی نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں