راہول گاندھی نے بھارتی میڈیا کا پول کھول دیا

منگل 23 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے۔

ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  بھارت کے سب سے بڑے مسائل بیروزگاری اور مہنگائی ہیں لیکن میڈیا کو دیکھیں تو لگتا ہے کہ سب سے ضروری مسئلہ امبانی کی شادی ہے۔

راہول گاندھی نے کہا، ’میڈیا پر 24 گھنٹے نریندر مودی کا چہرہ دکھایا جاتا ہے، کبھی وہ سمندر کی تہہ میں جارہے ہوتے ہیں اور کبھی آپ انہیں جہاز میں اڑتے ہوئے دیکھیں گے، کبھی انہیں تھالی بجاتے ہوئے دیکھیں گے تو کبھی وہ آپ کو موبائل فون کی روشنی دکھانے کو بولیں گے۔‘

انہوں نے کہا، ’یہ بھارتی میڈیا میں کون لوگ بیٹھے ہیں جو بھارتی عوام اور ان کے مسائل پر بات ہی نہیں کرتے، میں نے میڈیا اداروں کے مالکان اور بڑے بڑے اینکرز کی فہرست بنائی ہے، یہ تمام لوگ اونچی ذاتوں اور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، بھارت میں غریب لوگوں اور نچلی ذاتوں کی 50 فیصد آبادی ہے جن میں سے ٹی وی پر ایک بھی اینکر آپ کو نظر نہیں آئے گا۔‘

انہوں نے کہا کہ 2 سے 3 فیصد لوگوں کو بھارتی میڈیا میں ملازمتیں ملتی ہیں، 15 سے 20 فیصد لوگ بھارتی میڈیا کو کنٹرول کرتے ہیں اور 24 گھنٹے یہ لوگ نریندر مودی کے گن گاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو طے ہے کہ میڈیا کے لوگوں کا تعلق عام بھارتی عوام سے نہیں اور نہ یہ ان میں سے ہیں۔

راہول گاندھی نے کہا کہ لوگوں نے دیکھا کہ کسانوں نے اپنے مسائل پر احتجاج کیا تو میڈیا نے انہیں دہشتگرد بناکر پیش کیا،  بھارتی میڈیا بیروزگاری اور مہنگائی کی بات نہیں کرتا، بھارتی میڈیا کے لوگوں کا کام عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شامل حسین اور سعد خان کی سینچریاں، شاہین کی تباہ کن بولنگ، پاکستان گولڈ نے نیشنل چیمپیئنز کپ جیت لیا

عمران خان کے لیے این آر او حاصل کرنے کی پی ٹی آئی کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، خواجہ آصف

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کا نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا مشورہ

جی سی ایس ای کے بعد ٹی لیولز، گریڈز کتنے اہم اور اے لیولز سے کیسے مختلف، اس کورس کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے؟

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 34 پیسے، ڈیزل 5 روپے 27 پیسے مہنگا

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد