سدرہ نیازی نے خفیہ شادی کرنے کا اعتراف کر لیا

منگل 23 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ سدرہ نیازی بلاشبہ شوبز انڈسٹری کی ایسی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جنہوں نے بہت کم عرصے میں اپنی اداکاری سے سب کو متاثر کیا، تاہم اداکارہ دیگر فنکاروں سے اس لیے بھی مختلف ہیں کیونکہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا کی نظروں سے دور رکھنا پسند کرتی ہیں۔

ڈراما سیریل ’سکون‘ میں اداکار احسن خان کے مدمقابل اداکاری کے جوہر بکھیرنے والی سدرہ نیازی نے حال ہی میں احسن خان کے انٹرویو میں شرکت کی۔’سٹنگ ود سدرہ نیازی’ میں میزبان احسن خان نے ڈرائیونگ کے دوران اداکارہ سے گپ شپ لگائی اور کئی موضوعات کو اپنی گفتگو میں شامل کیا۔

دوران انٹرویو احسن خان نے گھریلو بیوی ہونے کی خوبیوں پر سوال کیا جس کے جواب میں اداکارہ نے پہلی بار اپنی شادی شدہ زندگی پر کھل کر گفتگو کی اور ساتھ ہی اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔اداکارہ سدرہ نیازی نے بتایا کہ انہیں صرف دال چاول بنانے آتے ہیں، اور انکے شوہر ہر حال میں انکا ساتھ دیتے ہیں۔

احسن خان نے اداکارہ سے کم عمری میں شادی کرنے پر سوال کیا تو اداکارہ نے کہا کہ انہیں کم عمری میں شادی کرنے کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ بہت ’انٹروورٹ‘ ہیں اور انکا میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھنا انکے سسرال والوں اور خاندان کے لیے حیران کن تھا۔ جب انہوں نے میرے کام اور لگن کو دیکھا تو انہوں نے بھی میرے کام کو سراہا۔

علاوہ ازیں سدرہ نیازی اپنی شادی کی دیگر تفصیلات شیئر کرنے سے تو گریز کرتی نظر آئیں تاہم انکا شادی شدہ ہونے کا انکشاف مداحوں کیلئے کافی حیران کن ثابت ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان