پنجاب کے 5 شہروں میں کم آمدنی والوں کے لیے ’اپنا چھت اپنا گھر‘ پراجیکٹ کی منظوری دیدی گئی

بدھ 24 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور سمیت پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں 519کنال اراضی پر ’اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی، جس میں کم آمدن والے بے گھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کے لیے 5 شہروں میں اسٹیٹ لینڈ کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ماڈل گھروں کی تعمیر اور ماہانہ قسط پر بریفنگ دی گئی، گھروں کے نقشوں کے لیے پاکستان کونسل فار آرکیٹیکٹ اینڈ ٹاؤن پلانرزسے مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پراجیکٹ شہروں کے قریب لانچ کرنے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ کم از کم لاگت میں بہترین گھرتیار کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، ایس ایم بی آر، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری فنانس، کمشنر لاہور اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا میں الو بڑھ گئے، محکمہ داخلہ کا سخت کارروائی کا فیصلہ

وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان اسلام آباد سے نہیں بلکہ کشمیر سے ہوگا، بلاول بھٹو

کیا علیمہ خان نے خیبرپختونخوا کابینہ میں من پسند اراکین شامل کروائے؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں، وزیراعظم شہباز شریف

آئی فون 17 اب پاکستان میں بھی قسطوں میں ملنا شروع، قیمت کیا ہوگی؟

ویڈیو

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

نواز شریف کی خواہش پر بسنت کا تہوار لاہور میں منایا جائے گا؟

پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستانی وفد کو استنبول میں رکنا پڑگیا، ٹی ٹی پی کا اہم ترین کمانڈر ہلاک

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟