تاجر سے 10 لاکھ بھتہ طلب کرنے والا ملزم گرفتار

بدھ 24 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیاقت باغ پولیس نے شہری سے بھتہ طلب کرنے والے ملزم کو دھر لیا ہے۔

لیاقت آباد پولیس نے سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی سینٹرل کی تکنیکی معاونت پر لیاقت آباد کے تاجر سے 10 لاکھ بھتہ طلب کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ہے،ملزم کی شناخت عثمان ولد رسول بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پسٹل، لوڈ میگزین اور موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے مختلف وقتوں میں لیاقت آباد کے تاجر ثناء اسٹیل شاپ کے مالک کو فون اور میسیج کرکے 10 لاکھ بھتہ طلب کیا تھا،ملزم نے بھتہ نہ ادا کرنے کی صورت میں گولی مارنے اور گرینیڈ مارنے کی دھمکی دی تھی،ملزم کے پاس تاجر اور اس کی فیملی کے بارے میں معلومات بھی تھی جنہیں اس نے نقصان پہنچانے کی دھمکی دی تھی۔

 لیاقت آباد پولیس نے تاجر کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 232/2024 جرم دفعہ 384/385 ت پ 25 ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

گرفتار ملزم کو بالا مقدمہ سمیت اسلحہ کے مقدمہ میں بھی گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp