اپوزیشن مینڈیٹ دینے والوں کی توہین کررہی ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان

بدھ 24 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی، اپوزیشن والے مینڈیٹ دینے والوں کی توہین کررہے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخاب کے دوران قصور میں بھی الیکشن ہوا لوگوں نے دیکھا رزلٹ شفاف تھے۔ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا شور مچانے والی اپوزیشن مینڈیٹ دینے والوں کی توہین کر رہی ہے۔

ملک احمد خان نے کہا کہ عوام نے نواز شریف اور شہباز شریف پر اعتماد کیا ہے۔ عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے اس پر ہمیں عوامی مسائل کو حل کرنا ہوگا۔ انتشار اور افراتفری سے لوگ تنگ آچکے ہیں۔

اسپیکر ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کو اپنے حق کے لیے آواز اٹھانا ہوگی۔ اپوزیشن والوں نے اجلاس میں عوامی مسائل کی کبھی بات نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہاکہ 12 کروڑ عوام کے مسائل کے حل کے لیے بات کرنی چاہیے۔ ہمارا موقف یہی ہے کہ عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے اور مسلم لیگ ن پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی رہائش گاہ پر پیٹرول بموں سے حملہ، سبب کیا بنا؟

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

3 گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ