اسلام آباد ہائیکورٹ نے نان، روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

جمعرات 25 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت 6 مئی تک معطل کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر کی درخواست پر سماعت کی، جہاں درخواست گزار کے وکیل عمر اعجاز گیلانی اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندے بھی پیش ہوئے۔

ضلعی انتظامیہ کے نمائندے نے موقف اختیار کیا کہ کنٹرولر جنرل پرائسز اینڈ سپلائزز کو وفاقی حکومت مقرر کرے گی، قانون میں ترمیم کرتے ہوئے ڈی سی اوز کو اختیار دیاگیاتھا، اسسٹنٹ کنٹرولر کو حکومت کا مجاز افسر مقرر کرے گا، کنٹرولر جنرل قیمتوں کو تعین کرنے کا اختیار دیاگیا ہے۔

بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی کا کہنا تھا کہ فیڈرل پرائس کنٹرول وزیر اعظم کی نگرانی میں تھی، کنٹرولر جنرل کی پاور سیکشن 3 کے تحت نہیں جس کا نوٹیفکیشن کیاگیا کیونکہ نوٹیفکیشن میں اس ضمن میں کوئی حوالہ نہیں دیاگیا ہے۔

عدالتی استفسار پر کہ پنجاب میں 120 گرام کی روٹی25 روپے کی ہے، ضلعی انتظامیہ کے نمائندے کا کہنا تھا کہ وہ دوسری صوبائی حکومت ہے، جس پر عمر اعجاز گیلانی بولے؛ آٹا یہاں مہنگا،رینٹ یہاں زیادہ ہے،ضلعی حکومت کے نمائندے نےعدالت سے مہلت طلب کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ افسر موجود نہیں، پیراوائز کمنٹس دے دیتے ہیں۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ تندور والوں سے پوچھیں کہ آٹا کس قیمت پر دستیاب ہے، لگتا ہے لوگوں کو خوش کرنے کے لیے آرڈر جاری کردیا گیا ہے، آئندہ سماعت پر فریقین تفصیلی جواب عدالت میں جمع کرائیں۔

عدالت نے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز