وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے آج ریاض پہنچیں گے

ہفتہ 27 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے عالمی تعاون، ترقی اور توانائی کے حوالے سے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے۔ وزیراعظم 28 سے 29 اپریل 2024 تک خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے اور عالمی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔

وزیراعظم کو عالمی اقتصادی فورم کے اس اجلاس میں شرکت کی دعوت سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم عزت مآب محمد بن سلمان آل سعود اور عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور چیف ایگزیکیٹو کلائوس شویب کی جانب سے دی گئی ہے۔

وزیراعظم عالمی صحت، فنانشل ٹیکنالوجیز، انفارمیشن ٹیکنالوجی، جامع ترقی، علاقائی تعاون اور عالمی ترقی کے تناظر میں توانائی کے متوازن استعمال کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے رکھیں گے۔

عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کی سائیڈ لائینز پر وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں، عالمی اداروں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ وفاقی کابینہ کے اہم اراکین وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں شامل ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم 4 اور 5 مئی 2024 کو گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں ’پائیدار ترقی کے لیے مذاکرات کے ذریعے اتحاد اور یکجہتی کو بڑھانا‘کے موضوع پر اسلامی سربراہی کانفرنس کے 15ویں اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp