سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز طبی معائنے کے لیے اسپتال داخل

بدھ 24 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز طبی معائنے کے لیے اسپتال میں داخل ہوگئے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہی دربار سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی فرمانروا کو بدھ کے روز معمول کے طبی معائنے کے لیے ’کنگ فیصل اسپیشلسٹس اسپتال‘ میں چند گھنٹے کے لیے داخل کیا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ کیے گئے۔

سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز 2015 سے سعودی عرب میں تخت نشین ہیں۔ ان کے صاحبزادے محمد بن سلمان کو 2017 میں ولی عہد بنایا گیا تھا۔

منگل کو سعودی عرب کے سرکاری میڈیا نے سعودی فرمانروا کو کابینہ اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے دکھایا تھا۔

قبل ازیں 88 سالہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود مئی 2022 میں اسپتال میں داخل ہوئے تھے جہاں ان کی کلونواسکوپی (بڑی آنت کا معائنہ) اور دیگر میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp