سپریم کورٹ میں جاری مقدمات کی کاز لسٹ جاری، ججز کے خط کے مقدمے کی سماعت 30 اپریل کو مقرر

ہفتہ 27 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان ( ایس سی پی ) نے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پرنسپل سیٹ پر 5 ریگولر بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

مزید پڑھیں

ہفتہ کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار آفس سے جاری آئندہ ہفتے کے ججز روسٹر اور کاز لسٹ کے مطابق تمام جج آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ اسلام آباد پر ہی مقدمات کی سماعت کریں گے ۔

کاز لسٹ کے مطابق سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ پر آئندہ ہفتے 5 ریگولر بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے ، ایک بینچ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل ہوگا۔

دوسرا بینچ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ  پر مشتمل ہو گا، تیسرا بینچ جسٹس منیب اختر اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل  ہو گا، چوتھا بینچ جسٹس یحییٰ خان آفریدی، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل ہو گا جب کہ پانچواں بینچ جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل  ہو گا۔

سپریم کورٹ کا 6 رکنی لارجر بینچ 30 اپریل کو ہائیکورٹ ججز کے خط پر سماعت کرے گا،30  اپریل کو جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔

خصوصی بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ قاسم سوری کے الیکشن معاملات، ایگرو فارم ، کراچی پارک زمین کے کمرشل استعمال سمیت مختلف اہم مقدمات کی بھی آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی ۔کراچی ،لاہور ،پشاور اور کوئٹہ رجسٹریوں میں آئندہ عدالتی ہفتے میں مقدمات کی سماعت نہیں ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل