چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی آج بھی مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے

منگل 30 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس آف سپریم کورٹ قاضی فائز عیسٰی آج بھی مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے۔

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کے بینچ کے مقدمات ڈی لسٹ کر دیے ہیں، رجسٹرار آفس کی جانب سے بینچ ڈی لسٹ کرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

رجسٹرار آفس کے مطابق بینچ نمبر ایک کی سربراہی سینیئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کریں گے، بینچ نمبر ایک میں جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس محمدعلی مظہر، جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی چیمبر ورک کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے مقدمات کی سماعت نہیں کی تھی، ان کے مقدمات کو ڈی لسٹ کردیا گیا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ آف کے رجسٹرار آفس سے آئندہ ہفتے کے مقدمات کی سماعت کے لیے ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کی گئی تھی۔

کاز لسٹ کے مطابق سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ پر 5 ریگولر بینچز تشکیل دیے گئے تھے ، ایک بینچ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل تھا۔

تاہم اب یہ بینچ تبدیل کردیا گیا ہے، نئے بینچ کی سربراہی جسٹس منصور علی شاہ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp