خدا کے واسطے کوئی پولیٹیکل انجینئرنگ نہ کریں، عمران خان

اتوار 8 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ خدا کے واسطے کوئی پولیٹیکل انجینئرنگ نہ کریں

مقامی ذرائع ابلاغ میں شائع خبر کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بحران ہے اور پاکستان آج مسائل کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بحران کا ذمہ دار صرف ایک شخص ہے اور ملک میں یہ فیصلہ کن وقت ہے۔ 20 سالوں سے دو خاندان ایک دوسرے کو چور کہتے رہے اور ملک کو لوٹتے رہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک تباہی کی طرف بھی جاسکتاہے جبکہ 90 کی دہائی سے پاکستان ہمیشہ آگے تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp